مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تابکاری مادے کے اخراج کے بعد ہوائی اڈے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیکل شپمنٹ سے تابکار مادے کے اخراج کے بعد بھارت کے اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کے حکام نے ہوائی اڈے کے ٹرمینل نمبر 3 کا محاصرہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل شپمنٹ ایئر فرانس کے طیارے کے ذریعے آئی تھی جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کو بھی واقعہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ہندوستان کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تابکاری مادے کے اخراج کے بعد ہوائی اڈے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
News ID 1867478
آپ کا تبصرہ